شام میں روسیوں نے 108بارودی سرنگیں ناکارہ کر دیں

شام میں روسیوں نے 108بارودی سرنگیں ناکارہ کر دیں
دمشق:بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے روسی بارودی سرنگ ماہرین کے ایک گروپ نے شام میں4ہیکٹر علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا۔روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے شام کے زمانہ قدیم کے شہر پالمیرا میں چار ہیکٹر کے علاقہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ذریعہ بچھائی گئی 108بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا ۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک کے مطابق روسی مائن کلیرنگ گروپ کے ماہرین نے پالمیریا میں بنیادی ڈھانچہ کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ24گھنٹے کے دوران روسی ماہرین بارودی سرنگ نے تاریخی شہر پالمیریا کو کافی حد تک بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا ہے۔اس دوران انہوںنے 108سرنگیں ناکارہ بنائیں۔یاد رہے کہ روسی فوج نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا روسی بم اسکواڈ پالمیریا کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے تیار ہیں۔اور روسی فیلڈ انجینیرپہلے ہی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے شام پہنچ چکے تھے اور گذشتہ روز انہیں پالمیریا لے جایا گیا جہاں انہوں نے اب تک کی خبروں کے مطابق 108باردوودی سرنگیں ناکارہ کر دی ہیں۔