یوکرین پر حملہ کے لیے روس نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا

ماسکو: یوکرین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کے درمیان روس نے اپنی مسلح افواج کو ضرورت پڑنے پر جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کل اپنی فوج کو یوکرین اور بحران زدہ کریمیا کے نزدیک ملک کے مغربی کنارے پر جنگی مشق کے احکامات دئے ہیں۔ وزارت دفا ع نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ جنگی مشق کے پہلے چوبیس گھنٹے میں جنگ کی صورت حال کے تحت فوج کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کی صورت میں قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی تیاریوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
روس نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے روس پر متنازعہ علاقہ کریمیا میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور وہاں علیحدگی پسند باغیوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محترمہ میرکل اورفرانس کے صدر فرانزواں اولاں نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ چین میں ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس میں مسٹر پوتن کے ساتھ کریمیا کے مسئلے پر بات کریں گے۔ روس نے کہا ہے کہ مسٹر پوتن ان دونوں لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔
روس اور یوکرین نے کشیدگی بڑھنے کے بعد اپنی اپنی سرحد پر فوج کی موجود بڑھا دی ہے۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پورشینکو نے گذشتہ ہفتہ اپنی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کے لئے کہا تھا۔ خیال رہے کہ مسٹر پوتن نے یوکرین کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا تھا کہ یوکرین دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے کریمیا میں تباہی پھیلا نیوالے عناصر کو بھیج رہا ہے حالانکہ یوکرین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian army on full combat alert near ukrainian in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply