جاپانی وزیر اعظم نے متنازعہ جزیرے پر میزائل تعینات کرنے کے قدم کو افسوسناک بتایا

ٹوکیو: (رائٹر) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے آج مغربی بحرالکاہل کے متنازعہ جزائر پر روس کے میزائل نظام کے تحت میزائل نصب کئے جانے کے قدم کو افسوسناک بتایا۔ روسی میڈیا نے منگل کو خبر دی تھی کہ مغربی بحرالکاہل کے جزائر پر بیلٹن اور وال اینٹی میزائل نظام شروع کر دیے گئے ہیں۔
روس نے جن جزائر پر میزائل سسٹم نصب کئے ہیں ، اس پر جاپان کے ساتھ گزشتہ 70 سال سے اس کا تنازعہ ہے۔ جنوبی ?وریلے نام سے مشہور ان جزائر پر تنازعہ کی وجہ سے جاپان کا روس کے ساتھ رسمی امن سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔ دونوں ممالک کا تنازعہ چار جزائر کے سلسلہ میں ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن ایک ماہ کے اندر اندر جاپان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ 15 اور 16 دسمبر کو جاپان میں رہیں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران متنازعہ جزائر کے بارے میں بات ہو سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian anti ship missile deployment on disputed islands regrettable japanese pm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply