شام کے دیر الزور میں روس کی بمباری، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک

ماسکو:شام کے دیر الزور میں روس کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 200 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ روس کے وزیر دفاع نے آج کہاکہ روس کی فضائیہ کی جانب سے کئے گئے حملے میں آئی ایس کو رقہ اور ہومس صوبوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس حملے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا گیا۔
انہوں نے حملے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے آج اس حملہ کی تصدیق کر دی۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شام کی بری فوج اور روس کی فضائیہ کی کارروائی سے جنوبی صوبہ رقہ اور حمص صوبہ کے مغرب سے مار بھگائے جانے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے ڈیر الزور میں اپنی طاقت مجتمع کرنا شروع کردی تھی۔اسی لیے روسی فضائیہ کو یہ بمابری کرنا پڑی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian air strike kills 200 daesh militants in deir ez zor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply