روس نے شام پر بمباری میں شدت پیدا کر دی

ماسکو:روسی وزارت داخلہ کے مطابق روس نے شام کی تیل تنصیبات اور دہشت گرد وں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا نے کے لیے دور تک مار کرنے والے6 بمبار طیاروں کا استعمال کر کے دمشق کے شمال مشرق میں 215کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع شام کے قدیمی شہرتدمر کے آس پاس کے علاقوں پر اپنے فضائی حملوں میں شدت پیدا کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم گرانے کے لیے Tu-22M3بمبار طیارے روسی علاقہ سے پرواز بھر رہے ہیں۔وزار ت نے ان حملوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ان فضائی حملوں میں السحنہ اور آراک کے اطراف کے علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ دونوں ہی شہر تدمر کے مشرق میں قدیمی شہر کو ڈیر زور سے ملانے والیجنگی نوعیت سے نہایت اہم راستے کے مشرق میں واقع ہیں۔وزارت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ منگل سے اب تک شام میں50سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر روسی بمباری کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian air force intensifies strikes on terrorists near palmyra in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply