روس اسرائیل کے ساتھ تنازعہ مذاکرات سے طے کرنے کی فلسطینی کوششوں کی حمایت کرے گا:پوتین

ماسکو: روسی صدر ولادمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تنازعات کا تصفیہ مذاکرات کے ذریعہ کرنے کے لیے فلسطینی کوششوں کی حمایت کرے گا۔پوتین نے ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ” ہم اسرائیل کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کے حوالے سے کی جانے والی آپ کی کوششوں کی حمایت کریں گے“۔روسی صدر نے عباس کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ فلسطین کے ساتھ خاص طور پر روسی فلسطینی بین حکومتی کمیشن کے قیام کی روشنی میں علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔
جس پر صدر فلسطین نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ کا تنازعہ طے کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کے حق میں ہیں۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کا آخری دور 2014میں ناکام ہو گیا تھا۔ اس وقت اسرائیل کی آباد کاری کی غیر قانونی سرگرمیاں اور سینیر فلسطینی رہنماو¿ں کی رہائی سے انکار اہم اسباب میں شامل تھے۔اسرائیل نے حماس کی تحریک مزاحمت کے ساتھ اتحاد کے لیے عباس کے معاہدے کے بعد 24اپریل2014کو فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات باقاعدہ طو پر معطل کر دیے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia will support palestines efforts for mideast settlement putin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply