شمالی کوریا پر کوئی بھی نئی پابندی خطرناک ثابت ہو گی، امریکہ تحمل سے کام لے : روس

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ سے جزیرہ نما کوریا پر ایسی کسی بھی فوجی کارروائی سے بچنے کی اپیل کہ جس کے غیر متوقع نتائج ہو سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مسٹر لاوروف نے کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیوں کے دباو¿ میں کسی طرح کا اضافہ کرنابرعکس نتائج دینے والا ہوگا۔ مسٹر لاوروف اور ٹلرسن نے شام اور خلیجی ممالک کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں خطرناک ثابت ہوں گی۔ روسی وزیر خارجہ کی ٹیلرسن سے کئی گھنٹے تک یہ تیلی فونی گفتگو ٹرمپ کے اس بیان کے کئی گھنٹے بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی حرکتوں کا جواب مذاکرات نہٰں ہیں ۔باالفاظ دیگر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia warns us against news sanctions on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply