امریکہ ایران پر غیر قانونی تیل پابندیاں اٹھا لے: روس

ماسکو: ویانا واقع بین الاقوامی تنظیم میں روس کے مستقل نمائندے نے امریکہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں اٹھا لے۔

ویانا میں انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ ایران جوہری منصوبہ پر جامع معاہدہ(جے سی پی او اے)کے تمام شرکاءاپنے قول و قرار کا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب امریکہ بھی اہنی جانب سے اقدام کرتے ہوئے کم از کم تیل کی ناکہ بندی کرنے کے لیے اپنی غیر قانونی کوششوں کے ساتھ مداخلت بند کردے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس امر کو قوی امکان ہی نہیں بلکہ قابل پیش گوئی ہے کہ ایران جے سی پی او اے سے مزید انحراف کر سکتا ہے ۔

نیز ایران ہر دو ماہ بعد اپنے نئے اقدامات رو بہ عمل لانے کے اپنے فیصلہ پر اٹل ہے۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ جوہری معاہدہ کی برقراری اس کے جوہری اور اقتصادی اجزاءکے درمیان توازن بحال کرنے کی فوری کوششیں کرنے کی متقاضی ہے۔

صدر حسن روحانی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ 6نومبر تک ایران جے سی پی او اے کی چوتھی شق سے دستبردار ہو جائے گا۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پچھلی تین شقوں کی طرح یہ چوتھی شق بھی قابل بحالی ہو گی بشرطیکہ وہ یہ دیکھ لے کہ دیگر فریق معاہدے کا احترم کر رہے ہیں۔

ویانا میں ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے بھی کہا کہ ایران نے عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے)کو ایک مراسلہ بھیج کر فوردو تنصیب میں گیس بھر کر جوہری معاہدے سے کچھ اور دور ہوجانے کے ایران کے فیصلے سے مطلع کر دیاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia urges us to stop illegal oil sanctions on iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.