روس ، ترکی اور ایران نے شام میں جنگ بندی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا

آستانہ:قزاقستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس، ترکی، ایران اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شام جنگ بندی معاہدے پر من و عن عمل آوری پر قزاخستان کے دارالخلافہ آستانہ میں میٹنگ کرکے تبادلہ خیال کرنا شروع کر دیا۔
وزارت کے ترجمان نے ام میٹنگ کے حوالےسے کہا کہ توقع ہے کہ اس اجلاس میںاردن کے نمائندے بھی پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں تشدد کے خاتمہ ، جنگ بندی سے متعلق شامی مسلح حزب اختلاف کی پیش کردہ تجاویزاور ان پر عمل آوری کی راہیں تلاش کرنے پر غور وخوض کیا جائے گا۔

Title: russia turkey iran discuss syria ceasefire implementation in astana in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply