شام میں چار علاقوں کو امن زون بنانے پر ایران ، روس اور ترکی میں معاہدہ

ماسکو: ترک اور روسی حکام کے مطابق جنگ زدہ عرب ملک شام میں امن و استحکام کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے شام میں امن زون قائم کرنے کے لیے جمعرات کو ایران، روس اور ترکی نے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ۔ شام امن مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ایران، روس اور ترک وفود کے سربراہوں نے شام میں امن زون کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات میں اقوام متحدہ، امریکہ، شام، روس، ترکی اور ایران کے سفارتکاروں اور نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ شام امن مذاکرات کے حوالے سے منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس میں ادلب، شمالی حمص، مشرقی غوطہ اور جنوبی شام میں امن زون قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔امن زون معاہدے کے تحت مذکورہ چار علاقوں میں تمام فریقین ایک دوسرے کے خلاف کشیدگی پھیلانے اور جھڑپوں سے باز رہنے کے پابند ہوں گے۔

Title: russia turkey and iran sign syria de escalation zone deal | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , , ,

Leave a Reply