پوتن بزور طاقت روس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ادھیڑ بن میں:اوبامہ

اقوام متحدہ:امریکی صدر بارک اوبامہ نے روس کے ولادیمیر پوتن پر الزام لگا یا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعہ اپنی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتے ہیں۔ وہ شام اور یوکرین میں روس کے فوجی طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
مسٹر اوبامہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے آخری خطاب میں کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جو عہد سلطنت کو بہت پیچھے چھوڑ آئی ہے ” ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس طاقت کے ذریعہ اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔
اوبامہ نے اصرار کیا کہ ڈپلومیسی واحد صورت ہے جس کے ذریعہ شام میں پانچ سالہ جابرانہ تنازعے کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے امریکہ اور روس کی ثالثی سے وہا ں جنگ بندی کی اڑتی دھجیوں کے پس منظر میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ اب کسی کیکوئی حتمی فوجی فتح نہیں ہو سکتی، ہمیں تشدد کو روکنے اور ضرورت مندوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے سفارت کاری کا دقت طلب کام کرنا ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia trying to recover past glory through force says obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply