روس ہندوستان اور الجیریا کو جدید ترین دفاعی نظام مہیا کرے گا

ماسکو: روس کی 95کمپنیوں اور اداروں پر مشتمل کنسرن ریڈیو الیکٹرانک ٹیکنا لوجیز کے ڈائریکٹر جنرل نکولائی کولیسوف نے کہا ہے کہ روس ہندوستان، الجیریا اور بیلا رس کو طیارہ پرنصب جدید ترین دفاعی نظام پریذیڈنٹ -ایس فروخت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2015کے معاہدہ کے تحت مصر کو اس جدید ترین دفاعی نظام کی ترسیل عنقریب شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پریذیڈنٹ ۔ایس صرف مصر کو ہی سپلائی نہیں کر رہے بلکہ ہمارا ہندوستان، الجیریا اور بیلا رس کے ساتھ بھی معاہدہ ہے۔
یہ طویل المیعاد معاہدے ہیں اور دفاعی نظٓم کی ایک کھیپ اس سال کے اواخر میں روانہ کر دی جائے گی۔تاہم انہوں نے معاہدوں کی تفصیل نہیں بتائی۔یہ جدید ترین دفاعی نظام میزائیلوں، فضائی حملوں اور طیارہ شکن توپ کے حملوں سے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی حفاظت کرے گا۔فی الحال یہ دفاعی نظام کے اے 52-ایم آئی28-اورہیلی کاپٹروں ایم آئی26- پرنصب ہے۔

Title: russia to supply president s defense system to algeria india belarus | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply