امریکہ کوروسی سفارتکاروں کے اخراج کا نہایت سخت جواب دیا جائے گا:نائب وزیر خارجہ ریاب کوف

ماسکو: روس کے نائب وزیر خاجہ سرگئی ریاب کوف نے کہا ہے کہ 60روسی سفارت کاروں کے اخراج کے امریکی فیصلہ کا نہایت سخت جواب دیا جائے گا۔لیکن روس پھر بھی امریکہ سے مذاکرات کے لیے اس کے راستے کھلے ہیں۔
امریکہ نے برطانیہ میں ایک سابق روسی سراغرساں کو ہلاک کرنے پر روس کے خلاف یورپی ملکوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرے ہوئے کہا کہ وہ 60روسی سفات کاروں کو ملک بدر کر دے گا۔
واضح رہے کہ10020سے زیادہ مغربی ممالک نے برطانیہ سے اظہار وابستگی کر تے ہوئے درجنوں روسی سفارت کاروں کو اپنے یہاں سے نکال دیا۔
ان مغربی ملکوں نے 4مارچ کو سالسبری میں سابق روسی سراغرساں سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی یولیا کو ایسڈ پھینک کر ہلاک کرنے کی کوشش کرنے پر مربوط جوابی کاروائی کرتے ہوئے اپنے یہاں تعینات100سے زائد روسی سفارت کاروں کوجاسوس بتاکر روس واپس جانے کا حکم دے دیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia to respond harshly to us expulsion of diplomats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment