روس نے اگر اب پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کی تو سنگین نتائج بھگتے گا: امریکہ کا انتباہ

بگوٹا(کولمبیا): امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہےکہ اگر اس نے اس سال امریکی پارلیمنٹ کے انتخابات میں دخل دیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپرو نے گذشتہ ماہ انتباہ دیا تھا کہ انہیں اس امر کی پوری توقع ہے کہ روس امریکی قانون ساازیہ کے الیکشن میں مداخلت کر سکتاہے۔
جیسا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق اس نے2016میں صدارتی انتخابات کے دوران کر کے ہلیری کلنٹن پر فتح دلانے کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ کی مدد کرکے کی تھی۔
ٹیلرسن نے لاطینی امریکہ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کئی راستے ہیں جنہیں اختیار کر کے روس امریکی قانون سازیہ کے انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔
اور اس کے لیے وہ مختلف طریقے استعمال کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کےخیال میں روس سے یہ کہتے رہنے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے اس کا ہمیں علم نہیں ہے تو اس کا یہ سوچنا غلط ہے ۔اورا سے اپنی حرکتوں سے باز آنا پڑے گا۔اور اگر وہ مداخلت کرنا بند نہیں کرتا ہے تو وہ خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia to face consequences if it meddles again says us secretary of state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply