روس و شام کے بمبار طیاروں کی امریکی حمایت یافتہ فوجی ٹھکانوں پر بمباری

واشنگٹن:عراق میں تعینات امریکی اعلیٰ کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ کے مطابق روس اور شام کے جنگی طیاروں نے امریکہ کی حمایت والی شامی عرب اتحاد کے علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیفننے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شدت پسند تنظیم کے علاقے سمجھ کر یہاں بمباری کی لیکن اصل میں یہ شامی عرب اتحادی افواج پر بمباری کی گئی۔
تاہم روس نے ایسے کسی بھی حملے کی تردید کی ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی آئی آر اے نے روس کے وزیر دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں کی طرف سے امریکہ کی حمایت والے شامی عرب اتحاد پر کسی بھی فضائی حملے کی روس کی جانب سے حکومت سطح پر تردید کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia syria bombed us backed fighters in syria us general in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply