شام میں روسی سفارت خانہ پر مارٹر گولے داغے گئے

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اس کے سفارت خانہ کو نشانہ بناکرمارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارٹر کا ایک گولہ باغیوں کے قبضہ والے علاقہ سے سے داغا گیا۔
جو سفارت خانہ کے سامنے حفاظتی چوکی کے قریب گرکر پھٹا۔ دوسرا گولہ سفارت خانہ کے دروازہ پر پھٹا۔ تاہم روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مارٹر گولوں کے اس حملے میں سفارت خانہ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia says damascus embassy targeted in mortar attack no staff hurt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply