شام میں زہریلی گیس حملہ کی تحقیقات کی امریکی تجویز روس نے مسترد کر دی

ماسکو: روس نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں امریکہ کی یہ تجویز مسترد کر دی کہ شام میں کیمیائی اسلحہ سے حملہ کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کرائی جائے۔
امریکہ نے باغیوں کے زیر تسلط دوما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس حملہ کے بعد، جس میں کم از کم40افراد ہلاک ہوئے تھے،سلامتی کونسل مینایک قرار داد کا مسودہ پیش کیا تھا۔نئی انکوائری کے لیے امریکہ کی کوشش شام میں ممکنہ امریکی فوجی کاروائی پر ہونے والی، جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 48گھنٹے کے اندر بڑے فیصلے لیے جائیں گے، کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔
روسی سفیر ویسیلی نیبینزیا نے کہا کہ امریکہ نے جو اقدامات تجویز کیے ہیں ان مٰن کچھ ناقابل قبول عناصر ہیں جو مارچ میں پیش کی گئی امریکی تجویز سے زیادہ بد تر ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ جو کچھ سننے میں آرہا ہے اس سے یہی خوف دامن گیر ہے کہ امریکہ اب فوجی چڑھائی کو متبادل بنا رہا ہے۔
ٹرمپ نے،جنہوںنے گذشتہ سال خان شیخون شہر میں زہریلی گیس کے استعمال کے بعد شامی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا،تازہ الزامات کے بعد انتباہ دیا ہے کہ اب ”بھاری قیمت چکانا ہوگی“۔

Title: russia rejects united states proposal for un syria gas attacks probe | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply