شام کے شہر ادلب پر روسی طیاروں کی بمباری،23شہری ہلاک

بیروت:ایک مانیٹرنگ گروپ کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی شام میں القاعدہ کے زیر تسلط شہر پر منگل کے روز علی الصباح زبردست بمباری کی جس میں 23غیر فوجی ہلاک ہو گئے۔
شامی نگراں گروپ برائے حقوق انسانی نے بتایا کہ گذشتہ سال مارچ سے القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند گروہ النصرہ فرنٹ کے زیر کنٹرول صوبائی دارالخلافہ ادلب میںکی گئی اس بمباری میں درجنوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
27فروری کو روسی حمایت یافتہ اسد کی فوجوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ غیر جہادی باغیوں کے درمیان کرائی جانے والی جنگ بندی میں النصرہ فریق نہیں تھا۔گروپ برائے حقوق انسانی کے سربراہ رامی عبد الرحمٰن نے بتایا کہ جنگ بندی شروع ہو نے کے بعد سے ادلب پر یہ پہلا زبردست فضائی حملہ ہے۔
اگرچہ یہ جنگ بندی معاہدہ ادلب کا احاطہ نہیں کرتا پھر بھی وہ نسبتاًپرسکون تھا اور کبھی کبھار ہی اس پر حملے ہوتے تھے۔اس روسی بمباری میں ایک اسپتال کے قریب کا علاقہ اور ایک باغ عام زد میںآیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر سے روس اپنے حلیف بشار الاسد کی حمایت میں باغیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia raids on al qaeda held syrian city killing 23 civilians monitor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply