زہریلی گیس حملوں کے لئے شامی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے پرروس کو اعتراض

اقوام متحدہ: روس نے اقوام متحدہ اور کیمائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے کی اس رپورٹ پر سوال اٹھائے ہیں جن میں دو کلورین گیس حملو ں کے لئے شامی حکومت کی فوج کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے اس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ان نتائج کی بنیاد پر پابندیاں نہیں لگاسکی۔
اقوام متحدہ اور مذکورہ ادارے نے ایک سال کی انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کی ہے جس میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے جنگجووں نے سلفر مسٹرڈ گیس استعمال کی تھی۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے منگل کو میٹنگ میں اس بات پر غور کیا تھا کہ انکوائری کے بعد کیا کارروائی کی جائے جب روسی سفیر ویٹالی چرکن سے پوچھا گیا کہ کیا رپورٹ کی بنیاد پر شام پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا ”صاف گوئی سے کہوں تو میں ایسا نہیں سمجھتا مگر ابھی ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں “۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia questions report blaming syrian government for gas attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply