روس نے 60امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر کے یو کے اور امریکہ کا ساتھ دینے والے ملکوں کو انتباہ دیا

ماسکو: روس نے 60امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سراغرساں کو زہر دینے کے معاملہ پرروس کے خلاف کارروائی کرنے میں یو کے اور امریکہ کا ساتھ دینے والے ممالک کے بھی سفارت کاروں کو روس سے نکال دے گا۔
امریکی سفیر کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ وہ سینٹ پیٹرزبرگ میں اپنا قونصل خانہ بھی بند کردیں۔ روس کی جوابی کارروائی میں سرد جنگ کے بعد سے اب تک سفارت کاروں کا اب تک کا یہ سب سے بڑا اخراج ہے۔
روس نے یہ کارروائی گذشتہ دنوں انگلستان کے سالسبری میں سابق روسی سراغرساں سرگئی اسکیرپال اور ان کی بیٹی یولیا کو زہر دینے کا اپنے اوپر الزام عائد کیے جانے اور روسی سفارتکاروں کو اپنے اپنے ملک سے نکال دینے کے یو کے اور امریکہ سمیت متعدد مغرب و امریکہ کے ہمنوا ممالک کے فیصلے کے جواب میں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia orders out 60 us diplomats over spy poisoning affair in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply