روس نے سابق سراغرساں افسر اور اس کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی

ماسکو: روس کی تحقیاتی کمیٹی کی ترجمان سیوتلینا پیٹرینکو کے مطابق کمیٹی نے انگلستان میں روس کے سابق سراغرساں افسر سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی جولیا اسکریپال کو زہر دے کر مارنے کی کوشش اور ایک آنجہانی صنعتکار اور یو کے میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے روسی بورس بیروزیوسکی کے ایک قریبی ساتھی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات روسی و بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے مطابق کی جائے گی۔بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ تفتیش کار برطانوی تحقیقات کاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے سابق ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی اسکریپال اور ان کی33سالہ بیٹی یولیا اسکریپال 4مارچ کو برطانیہ کے مشرقی سالسبری شہر کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر نصب ایک بنچ پر بیہوش پڑے پائے گئے تھے۔وہ اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Title: russia opens probe into poisoning of ex spys daughter in britain | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply