روس امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتا ہے: اوباما

واشنگٹن: امریکہ کے صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے 20 ہزار سے زیادہ ای میل کو وکی لیکس کے ذریعہ جاری کئے جانے بعد یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ روس امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
ایک مقامی نیوز چینل کے صحافی کی طرف سے صدر بارک اوباما سے اس استفسار کے بعدکہ کیا روس امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ممکن ہے۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ چونکہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ بارہا پوتین کی تعریف کر چکے ہیں جس کے باعث ٹرمپ کو بھی ہمدردی مل سکتی ہے۔ اور روسی میڈیا میں انہیں کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia might try to influence us presidential election says obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply