روس پر افغانستان میں امریکہ و ناٹو کو کمزور کرنے کا الزام

واشنگٹن: افغانستان میں اعلیٰ امریکی فوجی کمان دار جنرل جان نکولسن نے روس پر طالبان کو قانونی منظوری اور حمایت دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روس کا ہدف افغانستان میں امریکہ او ناٹوکو کمزور کرنا ہے۔
مسٹر نکولسن نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے روس کے افسر افغانستان میں باغیوں کی مدد کرتے آئے ہیں حالانکہ روس ہمیشہ اس بات سے انکار کرتا آ یا ہے۔ اعلیٰ امریکی فوجی کمان دار نے روسی حکام کے ان دعووں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں روس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

Title: russia looking to undermine nato u s in afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply