ایران کے فضائی اڈے سے شام پر روس کا دوسرا حملہ،150سے زائد ہلاک

ماسکو:روس نے آج دوسرے دن بھی ایران کے فضائی اڈے استعمال کر کے شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ حملے میں داعش کے 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔
روس نے اس سلسلے میں امریکہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ اس کا ایران سے شام پر حملہ کرنا اقوام متحدہ کی قرار داد کے خلا ف ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کے ایس یو- 34 بمبار طیاروں نے ہمدان ایئر بس سے پرواز کرکے شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس حملے میں 150 دہشت گرد مارے گئے اور اس کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے کئی گودام تباہ ہو گئے۔
روس نے کل پہلی بار ایران کے ایئر بیس کو استعمال کرکے شام میں حملہ کیا تھا جس پر امریکہ نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔ امریکہ نے اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلامتی کی قرار داد کے خلاف ہے۔
سلامتی کونسل کی قرارداد میں ایران کو جنگی طیاروں کی فراہمی، فروخت اور منتقلی پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج کہا کہ ایران کے فضائی اڈے کے استعمال سے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia launches airstrikes from iran again reportedly killing 150 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply