شام پر حملے کے امریکہ، برطانیہ و فرانس کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ایران اور روس کا اعلان

واشنگٹن: شام کے حلیفوں روس اور ایران نے مشتبہ کیمیائی حملے کے جواب میں بشار الاسد حکومت کے خلاف امریکی قیادت میں برطانیہ اور فرانس کے حملوں کے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
روسی سفیر متعین امریکہ اناطولی انٹونوف نے کہا کہ ہمں پھر دھمکایا جا رہا ہے۔لیکن ہم بھی انتباہ دیتے ہیں کہ ان تینوں ملکوں نے شام پر جو حملہ کیا ہے اس کے انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اس کی ساری ذمہ داری امریکہ ،برطانیہ اور فرانس پر عائد ہو گی۔ سفیر نے مزید کہا کہ اسد حکومت کی حمایت پر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے روسی ہم منصب پر براہ راست انگشت نمائی کرنے پرسفیر نے کہا کہ صدر روس کی توہین ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس کو ، جنہوں نے شوا ہد نہ ہونے کے باوجود شام پر فوجی چڑھائی کی،اس فوجی کارروائی کا علاقائی و علاقہ پار مرتب ہونے والے نتائج کی ذمہ داری لینا ہوگی۔

Title: russia iran warn of consequences after us led strikes on syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply