شام سے روسی فوج کا انخلا شروع

ماسکو:روس نے شام سے اپنی فوج کو واپسی شروع کردی ہے۔ یہ اطلاع روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے آج روس کے جنرل اسٹاف چیف کے حوالے سے دی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد شام میں تعینات اپنی فوج کی واپسی شروع کردی ہے۔ ایجنسی کے مطابق شام سے واپس آنے والے دستے میں پہلی واپسی ایک طیارہ بردار جہاز کی ہوگی۔
مسٹر پوتن نے گزشتہ ماہ کیا تھا کہ روس شامی حکومت اور باغی گروپوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے بعد شام میں تعینات اپنی فوج کی واپسی شروع کردے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia has started its withdrawal from syria after months of fighting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply