روس نے حلب پر فضائی حملے بند رکھنے کی میعاد میں توسیع کر دی

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب پر فضائی حملے بند رکھنے کی میعاد جمعہ تک بڑھا رہا ہے تاکہ باغیوں کو شہر سے باہر نکلنے کا اور زیادہ وقت مل جائے۔ روس اور شام کا کہنا ہے اس نے حلب میں 18 اکتوبر سے ہی فضائی حملے بند کررکھے ہیں۔
مغربی ملکوں کی سرکاروں نے الزام لگایا تھا کہ حلب کے فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔ لیکن روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
کریملن کے ایک ترجمان نے کل کہا کہ حلب پر فضائی حملے بند رکھنے کی میعاد چار نومبر کو شام سات بجے تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ باغیوں کو شہر چھوڑنے کے لئے مزید وقت مل سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia extends aleppo cease fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply