ولادمیر پوتین زبردست مارجن سے جیت کر مزید 6سال کے لیے صدر منتخب

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پوتین نے زبردست فرق سے صدارتی انتخاب جیت لیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہین روس پر مزید6سال حکومت کرنےکا استحقاق حاصل ہو گیا۔انتخاب سے پہلے ہی ان کی کامیابی متوقع سمجھی جا رہی تھی لیکن یہ کامیابی اتنے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ملے گی اس کی توقع یا امید نہیں تھی۔
سینٹرل الیکشن کمیشن آف رشیا نے اعلان کیا کہ مسٹر پوتین نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں76فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اصل حزب اختلاف کے قائد الیکسی نوالنی کو، جو ان کے قریب ترین حریف ہو سکتے تھے اور انہیں برابر کی ٹکر دے سکتے تھے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے سے محروم کر دیا گیا تھا۔
مسٹر پوتین کے اس مقابلہ میں قریب ترین حریف کروڑ پتی کمیونسٹ پاویل گروڈینین کو12فیصد ووٹ ملے۔ ماسکومیں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوتین نے کہا کہ ووٹروں نے انہیں ایسی زبردست کامیابی سے ہمکنار کر کے گذشتہ چند سالوں کے دوران ملک کو ملنے والی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔
نتیجہ کا اعلان کیے جانے کے فوراً بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پھر چھ سال تک حکمرانی کرنے کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال پر وہ بے ساختہ ہنس پڑے اور کہاکہ آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ کافی پر لطف ہے ۔ کیا آپ یہ سمجھتے ہیںکہ میں 100سال کا ہوجانے تک عہدے پر برقرار رہوں گا؟۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ۔۔ایسا نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia election vladimir putin wins by big margin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply