روس امریکہ سے دشمنی کا سلسلہ دراز نہیں کرنا چاہتا: پوتن

 ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس امریکہ سے دشمنی کا سلسلہ بڑھانا نہیں چاہتا بلکہ ہم ہر معاملے میں امریکہ سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی کمی کا مسئلہ ہو یا شام کا مسئلہ ہر مسئلے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتے ہیں۔عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی مسئلے کے لیے مذاکرات کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اب یہ امریکہ پر ہے کہ وہ کس آپشن کو اختیار کرتا ہے۔
روس اور کریمیا کو ملانے والی پل کی تعمیر ر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس کو کریمیا سے ملنے والی پل اپنے معینہ وقت پر مکمل ہو رہی ہے اور اسکی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔روس نے کیرچ سٹریٹ سے سٹروئیگازکے درمیان 19 کلومیٹر پل کی تعمیر شروع کر رکھی ہے۔ یہ پل اگلے سال تک آپریشن ہو جائے گی جس کے بعد روس اور کریمیا کے درمیان براہ راست آمدورفت کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ روس نے 2014 میں یوکرائن پر حملہ کر کے کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia does not want to continue enmity with us says putin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply