روس نے اسلحہ کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر نیا کروز میزائل نصب کر دیا

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق روس نے ہتھیار کنٹرول معاہدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورسیز ( آئی این ایف) کی خلاف ورزی کی امریکی حکام کی شکایات کے باوجود خفیہ طور پر ایک نیا کروز میزائل نصب کر دیا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ اور روس پر زمین کی سطح پر درمیانی فاصلے کے میزائلوں کو تعینات کرنے پر پابندی ہے۔
روس نے خفیہ طور پر ایس ایس سی -8 نامی کروز میزائل تعینات کیا ہے جسےگزشتہ کئی برسوں سے بننےاور تجربہ کے مراحل سے گذارا جاتا رہا ہے۔ افسر نے اس سلسلے میں سب سے پہلے نیو یارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس کی طرف سے 1987 کے درمیانی فاصلے کے آئی این ایف کی خلاف ورزی کی امریکہ کی شکایات کے باوجود میزائل کو نصب کر دیا گیا۔ افسر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہا، ”ہمیں معلوم ہے کہ یہ پرانا مسئلہ ہے۔
اوباما انتظامیہ کے وقت ہوئے آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے روس ان چیزوں کو تیار اور تجربہ کرتا رہا ہے۔“ افسر نے کہا کہ تنازعہ اب میزائل کی تنصیب پرہے اور یہ آئی این ایف معاہدے کی اور بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔“ ٹائمز کی رپورٹ پر روس کی وزارت دفاع کی جانب سے فوری طور پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم روس نے ماضی میں معاہدہ کی خلاف ورزی کے الزامات سے صاف انکار کردیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia deploys missile violating treaty and challenging trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply