روس نے دفاعی اخراجات میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا

ماسکو:روس موجودہ اقتصادی بحران کی وجہ سے آئندہ تین برسوں میں دفاعی اخراجات میں کمی کرےگا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف ای کی رپورٹ کے مطابق روس کے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے سکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کمیٹی کے نائب چیف ارنیسٹ والیو نے کل کہا کہ قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے کاموں کےلئے پاس کئے جانے والے بجٹ میں تھوڑی کٹوتی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ملک کے دفاعی اخراجات مجموعی گھریلو پیداوار کا 2.3فیصد رہیں گے جبکہ ا?ئندہ سال یہ 2.2فیصد ،2018میں دو فیصد اور 2019میں 1.9فیصد رہیں گے۔ تاہم فوجیوں کی تنخواہ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔بجٹ کا جو مسودہ تیار کیا گیا ہے اس میں دفاعی اخراجات میں27فیصد کٹوتی دکھائی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia defence spending to drop by 27 per cent says draft budget in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply