روس نے سمارا شہر میں دہشت گردی مخالف مہم شروع کی

ماسکو: روس نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے خطرے کے پیش نظر اپنے چھٹے سب سے بڑے شہرسمارا میں ایک خصوصی دہشت گردی مخالف مہم شروع کی ہے۔
روسی نیوز ایجنسی ریا نے سیکورٹی سروس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق سمارا میں داعش سے وابستہ کچھ لوگ دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ ایک انتہا پسند کسی اپارٹمنٹ میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار کے ساتھ چھپاہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia conducting operation in samara linked to daesh threat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply