امریکی تربیت یافتہ داعش کا وزیر جنگ سمیت متعدد اعلیٰ کمانڈر روسی کارروائی میں ہلاک

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے متعدد اعلیٰ کمانڈروںبشمول وزیر جنگ کو، جس کے سر پر 3ملین ڈالر انعام تھا،ہلاک کر دیا۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دیر الزور شہر میں روسی فضائیہ کے فضائی حملہ میں ایک کمان پوسٹ، مواصلاتی مرکز تباہ کر دیے گئے اور تقریباً40داعش انتہاپسند مارے گئے۔وزارت نے کہا کہ مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاک شدگان میں دیر الزور کا امیر ابو محمد الشمالی سمیت چار نہایت با اثر فیلڈ کمانڈر شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia claims killing of is minister of war in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply