شمالی کوریا کے میزائل تجربہ سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر، متحد ہوکر کچھ کرنے کے لیے مشورے شروع

بیجنگ: یوں توشمالی کوریاکے آئے روز جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے پورا خطہ تشویش میں مبتلا تھا لیکن منگل کے روز اس نے 2ہزار میل کی دوری تک مار کرنے والے میزائل تجربہ کر نے سے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب اس کی زد میں امریکہ بھی آگیا ہے۔ اور اس تجربہ کے بعد شمالی کوریا کے اس بیان سے کہ یہ امریکیوں کے لیے اس کا تحفہ ہے یورپ کو بھی متوحش کر دیا ہے اور بر اعظم ایشیا میں ہی نہیں بلکہ دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کو زبردست تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ تشویش کی اس لہر میں اب عالمی طاقتوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام نظریاتی، علاقائی و دیگر اختلافات بالائے طاق رکھ کر بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ روس اور چین نے کہا ہے کہ وہ متحد ہوکر شمالی کوریا کے اس جوہری خطرے سے نمٹنے کے اقدامات کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ دو روزہ دورے پر روس پہنچے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے روکا جائے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعہ شمالی کوریا کو راضی کیا جائے گا کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں کو ختم کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی ایشیا میں قیام امن اور سیاسی و سماجی استحکام کی خاطر اِن مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے تازہ ترین ایٹمی تجربہ پر امریکہ نے بھی کھل کر پریشانی ظاہر کر دی ہے اور ان دونوں ممالک کے سیاسی رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات جاری کر کے شمالی کوریا سے ایٹمی خطرے کو اور بڑھا دیا ہے۔دریں اثنا امریکہ نے اس معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia china n korea missile test unacceptable in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply