شام پر روسی طیاروں کی پھر بمباری شروع

ماسکو :روسی جنگی جہازوں نے شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئی فضائی حملے کئے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روسی جنگی جہازوں نے شام میں موجود داعش کو نشانہ بنا کر کل کئی مقامات پر بمباری کی۔
جنگی جہازوں نے حملے کے دوران شام اور روس کے فضائیہ کے فوجی اڈے کے علاوہ روسی جنگی بحری جہازوں سے بھی پروازیں کیں۔ قابل ذکر ہے کہ شامی شہر حلب میں باغیوں کے قبضہ والے علاقہ میں گذشتہ روز کئے گئے روسی حملے میں کم از کم 30 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia begins new offensive in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply