روس نے یوکرین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنانے کا الزام لگا کر بحر اسود میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر کریمیا میں تشدد میں اضافہ کرنے کی کوشش کا الزام لگانے کے ایک دن بعد بحیرہ اسود میں جنگ کی مشق کا اعلان کرنے کے لئے اپنی سلامتی کونسل اور بحریہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ روس کے اس اقدام سے یوکرین کی تشویش بڑھ گئی ہے کہ روس، کیف اور روسی حامی مشرقی علیحدگی پسندوں کے درمیان جنگ کی منصوبہ بندی بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے سال 2014 میں کریمیا کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ مسٹر پوتن نے یوکرین کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ یوکرین دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے کریمیا میں شرپسند عناصر کو بھیج رہا ہے۔ انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی بات کہی تھی۔تاہم یوکرین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ روسی صدر نے کل اپنے اعلی فوجی افسران اور انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے زمینی اور سمندری سرحد پر دہشت گردی مخالف سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دوسری طرف یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکوف نے بھی کریمیا کے قریب اور دونواسعلاقے میں تعینات اپنی فوج کو تیار رہنے کو کہا ہے۔ امریکہ نے روس اوریوکرین کے درمیان سرحد پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو کشیدگی اور بیان بازی کو کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی درخواست پر دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کے لئے بند کمرے میں میٹنگ کی۔
اقوام متحدہ میںیوکرین کے سفیر ولودیمیر ی شنکونے خبردار کیا ہے کہ روس نے اس علاقے میں 40 ہزار سے زیادہ فوجیوں کو جمع کیا ہے اور اس سے اس کی بری نیت کا پتہ چلتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia announces war games after accusing ukraine of terrorist plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply