روس نے حلب میں روزانہ تین گھنٹے جنگ بندی کرنے کا اعلان کیا

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ انسانی قافلوں کو محفوظ طریقے سے شہر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لئے شام کے حلب میں جمعرات سے روزانہ تین گھنٹے کی جنگ بندی رہے گی۔
اس درمیان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کی اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔ روس کی وزارت دفاع کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل سرگئی ردسکوئی نے کہا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان رہے گی۔ انہوں نے کہا کہکاسٹیلو سڑک کے راستے سے انسانی امداد کی تقسیم پر مشترکہ کنٹرول کے سوال پر اقوام متحدہ اور امریکہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے کی مدت کے دوران تمام فوجی کارروائی، فضائی اور آرٹلری کے حملے رکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس بات پر یقین کرنے کے لئے کیا جا رہاہے کہ تمام فلاحی تنظیموں کو حلب کے باشندوں کے لئے انسانی امداد فراہم کرنے کا موقع دیا جائے اور عام لوگوں کی مدد کی جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia announces daily three hour ceasefire in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply