روس و امریکہ مسئلہ شام ماہرین کے ذریعہ تبادلہ خیال جاری رکھے جانے پرمتفق

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے مسئلے پر بذریعہ ٹیلیفون بات چیت کی اور اس بحران کو حل کرنے کے لئے ماہرین کے تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
روس میں وزارت خارجہ کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر لاوروف نے مسٹر کیری سے کہا کہ امریکہ حلب میں دہشت گرد گروپوں اور شامی باغیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر ماہرین کی طرف سے بات چیت جاری رکھی جانی چاہیے۔
دریں اثنامسٹر لاوروف نے عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدر کریسن الیم جنوو ف کو امریکہ میں داخلہ ویزا جاری نہیں کئے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ویزا نہ ملنے سے وہ نیویارک میں ہونے والی عالمی شطرنج چیمپئن شپ میں نہیں شرکت کرپائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia and us fms talk over telephone on syria crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply