روس وشام نے حلب میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلہ پر حملہ کی تردید کی

اقوام متحدہ:روس اور حکومت شام جنگ زدہ شہر حلب میں محصورافراد کے لئے امداد ی سامان لے کر جانے والے قافلے پر فضائی حملے کے لئے جس میں ریلیف لے کر جانے والے18ٹرک تباہ اور20سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
خود کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی امریکی دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے پاس اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے ”کوئی شہادت نہیں ہے“۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات کے ساتھ کچھ نہیں کرنا ہے“۔وزارت دفاع کے ترجمان آئیگر کوناشینکوف نے ایک بیان میں کہا کہ روس اور شام کی فضائیہ نے حلب میں اقوام متحدہ کے کسی قافلہ پر حملہ نہیں کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia and syria deny striking un aid convoy in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply