روس و سعودی عرب کے درمیان 3ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ

ریاض: روسی صدر ولادمیر پوتین نے جمعرات کو کریملن میں خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی میزبانی کی اور مذاکرات کے دوران تعلقات کو نہایت مستحکم کر نے نیز اس کے دائرہ کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ تعلقات میں استحکام تیل کی عالمی قیمتوں کے لیے اہم ہیں اور شام کا بحران دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مسٹر سلمان نے ماسکو میں کل شام کاروباری حکام سے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ماسکومیں ہوئی میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ دونوں ممالک کی رائے یکساں ہے۔ ہم روس کی قیادت میں آپسی تعلقات کا دائرہ بڑھانے کیلئے کام کریں گے۔
دریں اثنا روسی اخبار کومر سانت نے لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 3ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے جس کی رو سے سعودی عرب کو روس کے جدید ترین دفاعی میزائل نظام ایس 400ٹریمف فراہم کیا جائے گا۔تاہم اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اکتوبر کے اواخر میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اجلاس میں دستخط کیے جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia and saudi arabia sign 3bn arms deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply