شام میں امریکی میزائل حملے کے جواب میں روس اور ایران نے ٹرمپ کو جنگ کی دھمکی دی

لندن:روس اور ایران نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر شام میں انکی حدود کو پھلانگا گیا تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔جمعہ کو شام کے ایک فضائی اڈے پر امریکہ کے کروز میزائل حملے کابشار الاسد کی حمایت کرنے والے اتحاد نے مشترکہ طور پرجواب دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ جو بھی ان کی مقرر کردہ حدود کی خلاف ورزی کرے گا اس سے جنگ کی جائے گی۔
ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ ہرگز ریڈلائن کو عبور نہ کرے ورنہ ہم جوابی حملہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔اس بارے میں لندن کے روسی سفارتخانے نے شام کے فضائی اڈے پر امریکی کروز میزائل سے حملہ کرکے تباہ کرنے کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارا الزام روس پر عائد کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ روس شامی حکومت کو باغیوں کے علاقے میں کیمیائی حملہ کرنے سے روک نہ پایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia and iran warn us they will respond with force if red lines crossed in syria again in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply