روس اور فرانس دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر متفق

ماسکو:روس اور فرانس کے صدور کی اہم ملاقات، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فرانسیسی صدر نے شام کے معاملے پر روسی موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اور فرانس کے نو منتخب صدر امانوئیل میکرون نے پیرس میں ایک اہم ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شام میں جاری بحران کے حل کے لئے ہمارا موقف واضح ہے۔ اتفاق و اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔
فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے پیرس اور ماسکو کے تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔دونوں رہنماوں نے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے بحران اور بین الاقوامی دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

Title: russia and france agree for joint afforts against terrorism | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply