شام کے ادلب شہر میں روسی بمباری میں49تکفیری دہشت گرد ہلاک

ماسکو:(رائٹر)روس کے روسیا۔24ٹی وی چینل نے جمعرات کو وزارت دفاع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ روس کے بمبار طیاروں نے شورش زدہ شام کے صوبہ ادلب میں بمباری کر کے النصرہ فرنٹ کے 49 دہشت گردوںکو ہلاک کر دیا۔مارے جانے والوں میں النصرہ فرنٹ کے 7فیلڈ کمانڈر بھی تھے۔ شام میں النصرہ فرنٹ نے گزشتہ سال القاعدہ سے اپنے اتحاد کو ختم کرکے حیات التحریر الشام نامی تنظیم سے اتحاد کیا تھا۔
روس نے کہا ہے کہ بدھ کے روزشام میں فضائیہ کے ایک حملہ میں تحریر الشام گروپ کے ابو محمد الغولانی سنگین طور سے زخمی ہوگیا،اس حملہ میں فیلڈ کمانڈر بھی مارے گئے۔روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ غولانی فی الحال کوما میں ہے۔واضح رہے کہ حکومت شام کی درخواست پر شام میں فوجی مداخلت کرنے والا روس 2015سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رک فضائی حملے کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia airstrike kills 49 takfiri militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply