باغیوں اور شہریوں کی نقل مکانی سہل بنانے کے لیے روس 20 اکتوبر کو حلب پر حملے نہیں کرے گا

ماسکو: روس اور شام کی فوج نے غیر فوجیوں اورباغیوں کو بے خوف و خطر شہر سے نکل جانے کا موقع دینے کے لیے 20اکتوبر کو حلب شہر پر فضائی حملے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے افسر سرگئی رودکوف نے گزشتہ روز بتایا کہ روس کی فضائیہ اور شام کی سرکاری فوج شہر میں جمعرات کو آٹھ گھنٹے کے لیے حملے روک دے گی۔
جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک حملے نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دن حملے نہیں کئے جانے کے دوران عام شہری اور باغی شہر چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia agrees to suspend aleppo airstrikes for 8 hours in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply