مغرب نوازحکمراںجارجیا ئی ڈریم پارٹی کا اقتدار پر قبضہ برقرار

تبلیس: جارجیا میں حکمران جارجیائی ڈریم پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان انتخابات میں کل 99.41 فیصد ووٹنگ ہوئی جس میں حکمراں جارجیائی ڈریم پارٹی کو 48.61 فیصد ووٹ اور اپوزیشن یونائٹیڈ نیشنل موومنٹ (یو این ایم) کو 27.04 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
مغرب نواز لیکن روس کے ساتھ قریبی تعلقات والی جارجیائی ڈریم پارٹی نے ووٹنگ کے فوراً بعد اپنی جیت کا اعلان کر دیا تھا۔ وزیر اعظم جارجیا ورکاشولی نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارجیا کی تاریخی جیت آپ کو مبارک ہو۔
انہوں نے کہا، ’ابتدائی نتائج کے مطابق، جارجیائی ڈریم پارٹی ایک بڑی اکثریت کی طرف گامزن ہے‘۔ ان کی جیت پر پارٹی کے تقریباً درجنوں ارکان نے پارٹی کا نیلا پرچم لہرایااور غبارے ہوا میں چھوڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruling party prevails in georgian parliamentary elections in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply