منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار برازیل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی حراستی میعاد میں توسیع

ریوڈی جنیریو:(رائٹر)برازیل کی ایک وفاقی عدالت کی رولنگ کے بعد ریو اولمپک کمیٹی کے سربراہ کارلس آرتھ نوزمن جیل میں ہی رہیں گے۔کیونکہ عدالت نے ان کی حراستی میعاد میں توسیع کردی ہے۔برازیل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کاارلوس نوزما ن کو بدعنوانی کے الزام میں اینٹی کرپشن ٹیم نے گزشتہ جمعرات کو گرفتار کیاتھا۔
فیڈرل کورٹ کے جج مارسیلوبریٹز نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ 75سالہ نوزمان کی عارضی حراست کو احتیاطی تدابیر کے تحت گرفتاری سے مبدل کر دیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت کی ہے ۔ واضح رہے کہ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے جمعہ کو نوزمان اور برازیل کی نیشنل اولمپک کمیٹی(بی او سی) کو معطل کردیاتھا۔
75سالہ نوزمان آئی او سی کا سابق ممبر اور فی الحال آنریری ممبر ہے۔ اس پربرازیل کیلئے 2016 اولمپک کی میزبانی کیلئے دو ملین ڈالر کی رشوت لینے ،بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔نوزمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruling keeps rio olympic chief in jail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply