امریکہ پابندیاں لگانے سے باز نہیں آیا تو ایران ایٹمی معاہدہ توڑنے میں لمحہ بھر کی بھی تاخیر نہیں کرے گا: روحانی

تہران: صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے سلسلے کو نہیں روکا تو ایران کو ایٹمی معاہدہ توڑنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔ ڈاکٹ روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین سے خطاب کے دوران امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے دو ٹوک لہجہ میں کہا کہ امریکہ نے اگر مزید نئی پابندیاں عائد کیں تو ایران مہینے، دن اور گھنٹے تو کجا ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے ایٹمی معاہدے سے ر و گردانی کر جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ دوسرے ممالک اور قوموں پر پابندیوں اور تسلط پسندانہ اقدامات سے امریکہ کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے موجودہ حکام سابق حکمرانوں کے ناکام تجربات کو دہرانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن امریکی اقدامات کی وجہ سے ایران اپنی پہلی والی پوزیشن پر دوبارہ پلٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نے حالیہ مہینوں کے دوران اس بات کا کھل کر مشاہدہ کیا ہے کہ امریکہ عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایٹمی توانائی کے معاہدے سمیت کسی بھی معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہے۔واضح رہے کہ 2015میں ایران نے امریکہ، برطانیہ، روس ،چین، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا تھا۔جس کی رو سے ایران ایٹمی اسلحہ نہیں بنائے گا۔ اور اس کے جواب میں امریکہ اس کے خلاف پابندیاں اٹھا لے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rouhani warns iran could abandon nuclear deal in hours if us pushes sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply