ایرانی عوام ڈونالڈ ٹرمپ کے معافی مانگنے کے منتظر: حسن روحانی

اقوام متحدہ: ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ان کے ملک کے بارے میں بے بنیاد الزام تراشیوں کے حوالے سے ایران کے لوگوں کو ٹرمپ کی جانب سے معافی مانگنے کا انتظار ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
جبکہ ان کا ملک نیوکلیائی پروگرام کے تعلق سے ہوئے اس بین الاقوامی معاہدے کا پابند ہے۔ مسٹر روحانی نے کا یہ بیان اقوام متحدہ میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے نیوکلیائی پروگرام کو سب سے زیادہ خطرناک بتایا تھا۔ اقوام متحدہ نیوز سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسٹر روحانی نے کہا، ‘ میں سب سے پہلے یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے میں نہ صرف پہل نہیں کرے گا۔
بلکہ کسی دیگر فریق کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کرنے پر فیصلہ کن اور سخت رد عمل کا اظہار کرے گا۔ ‘ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی سیاست میں نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو یہ انتہائی المناک ہوگا۔ نئی امریکی انتظامیہ نے بین الاقوامی عزائم کی خلاف ورزی کرکے اپنی ساکھ کو نقصان پہونچایاہے۔ اس کی وجہ سے اس کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے، اس کے الفاظ اور وعدوں پر بھروسہ کرنے کے تعلق سے بین الاقوامی برادری میں اعتماد کا فقدان نظر آرہا ہے۔
حسن روحانی نے مزید کہا کہ اگر امریکہ معاہدہ توڑتا ہے تو ایران کے پاس وہ تمام راستے اور متبادل ہیں جنہیں وہ ملک کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔تاہم انہوں نے ٹرمپ کے اس الزام کو خارج کر دیا کہ ایٹمی معاہدہ کی آڑ میں ایران ایٹمی اسلحہ بنا سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rouhani says iranians are waiting for an apology from trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply