امریکہ کی نئی پابندیوں سے حکومت کامیابی سے نمٹ لے گی:صدر ایران حسن روحانی

لندن: صدر یران حسن روحانی نے ملک کی کرنسی کی قد ر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر تاجروں کے احتجاج کے ایک روز بعد ایرانیوں سے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت امریکہ کی نئی پابندیوں کے باعث اقتصادی دباؤ سے نمٹنے کی اہل ہوگی۔

اور ایران صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد آنے والے مہینوں میں امریکہ ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنا شروع کر دے گا۔

جس سے ایران کی تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی غیر ملکی کرنسی آنا بند ہوجائے گی اور ایران کی ریال سے ڈالروں میں بچت پر کاری ضرب لگنے کے ا مکانات بڑھ جائیں گے۔

پیر کو پولس نے ایران کے دارالخلافہ تہران کے بڑے بازار میں گشت کیا کیونکہ سیکورٹی فورسز کو ریال کی قدر گر جانے کے باعث ناراضگی کا اظہار کرنے والے احتجاجیوں اے ساتھ پولس کے ٹکراؤ کے بعد حالات کو معمول پر لانے میں بڑی دقت پیش آرہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rouhani says iran will not give in to pressure from trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply