صدر ایران روحانی نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی انتفادہ کی تعریف کی

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیلی تسلط کے خلاف فلسطینی مزاحمت ،جو عربی زبان میں انتفادہ کے طور پر معروف ہے، کہا ہے کہ انتفادہ مزاحمت کی علامت ہے اور مزاحمت انسانی ضمیر کی شبیہہ ہے۔روحانی نے یہ بات فلسطینی انتفادہ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے، جس میں فلسطین حامی تنظیموں کے نمئاندوں نے شرکت کی، اختتامی خطاب میں کہی۔
اس کانفرنس میں کچھ مسلم ملکوںکی پارلیمنٹ کے اسپیکرز اور اسرائیلی حکومت کی مخالف کچھ یہودی شخصیات نے بھی شرکت کی۔روحانی نے کہا کہ گذشتہ 70سال سے فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے نہایت اذیت ناک اور گہرے زخم سے عالم اسلام اور کم و بیش پوری بین الاقوامی برادری کے دل میں شدید درد ہے ۔روحانی یہاں تک کہہ گئے کہ صیہونی حکومت ایران کے خلاف عرب اور دیگر مسلم ممالک کا ایک اتحاد تشکیل دینے کی کوشش میں ہے۔

Title: rouhani intifada embodies resistance | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply